ابنا: صدراحمدی نژاد نے آج تہران میں ایران کےگورنروں سےملاقات میں سن دوہزارگیارہ میں مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی گرانقدر اقدار کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایرانی قوم اورحکومت غیرملکی دباؤ کےباوجود سن دو ہزار بارہ میں بھی تمام مشکلات پرقابو پالےگی اور پیشرفت وترقی کے راستے میں بلند قدم اٹھائےگی۔
صدراحمدی نژاد نے مزید کہاکہ حکومت ایران نےسن دوہزار بارہ میں مختلف میدانوں میں پیشرفت وترقی کےلئے بڑےمنصوبےتیارکئےہيں بنابرايں اسلامی جمہوریہ ایران کےتمام حکام اورگورنروں کوچاہئے کہ حکومت کےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکےلئے خاص اہتمام کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے تاکید کی کہ ملک کےامور میں ایران کےعوام کی رائے اورموقف نہایت اہمیت کاحامل ہے۔....... /169